صدرِ ایران نے قرآن کریم اور نبی کریم (ص) کی ذات کو ہر دور اور پوری بشریت کے لئے باعث ہدایت و نورانیت اور بشریت پر اللہ کا احسان قرار دیا تاہم یہ بھی کہا قرآن سے صرف پرہیزگار ہی فائدہ اٹھا پاتے ہیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمنان اسلام اپنی ناکامی و ناتوانی کی بنا پر قرآن پاک کی اہانت کرتے ہیں اور یہ انکی بے بسی کی انتہا کا منھ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ قرآن کریم کی منشأ ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جو نہ تو کسی پر ظلم کرتا ہو اور نہ ظلم کے سامنے جھکتا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242